BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
جو اپنے آئینی دائرے سے باہر نکل جاتے ہیں وہ سچے پاکستانی نہیں: جسٹس فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 'قائدِ اعظم کے دوست کے بیٹے کو غدار کہا جارہا ہے۔' انھوں نے کہا کہ 'جج کو بلیک میل نہیں ہونا چاہیے۔ جج بلیک میل ہونے کے بجائے خودکشی کرلے۔ ایک جج کے لیے موت غلط فیصلہ دینے سے بہتر ہے۔'
’سیکس کے لیے رضامندی‘ کی ایپ تجویز کرنے پر پولیس کمشنر پر کڑی تنقید
حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات منظر عام پر آئے ہیں جن کا مرکز آسٹریلوی پارلیمان اور سکولز اور دفاتر ہیں۔
بادلوں کو بارش پر ’مجبور‘ کرنے کے لیے ڈرون تیار
امارات میں پہلے ہی بارش برسانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے جس کے تحت بادلوں پر نمک گرایا جاتا ہے تاکہ وہ بارش برسائیں۔
’دونوں بازو، ٹانگ کٹ گئی تو میں نے سوچا کیا وہ مجھے چھوڑ دے گی؟‘
داؤد صدیق کے لیے وہ معمول کا ایک دن تھا۔ ان کے گھر پر دعوت تھی اور وہ گھر کے باقی افراد کے ساتھ انتظامات میں مصروف تھے۔ ساتھ ہی موبائل فون پر ان کی بات چیت ثنا سے بھی بات چل رہی تھی لیکن اس روز داؤد کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔
لائیو پاکستان: عمران خان نے ویکسین لگوا لی، کورونا کیسز تین ماہ کی بلند ترین سطح پر
پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر جاری ہے اور حکومت نے ملک میں ویکسین کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔ اس وقت ملک میں پہلے سے اندراج شدہ بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی گئی تھی۔
کیا امریکہ، چین کے درمیان صورتحال ’سرد جنگ‘ سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے؟
چین کے صدر کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے سینیئر اہلکاروں کی بالمشافہ ملاقات دنیا کی دو سپر پاورز کے مابین اتار چڑھاؤ سے بھرپور رشتے میں بہت اہم سمجھی جارہی ہے لیکن پچھلے کچھ برسوں سے امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں مسلسل کشیدگی آئی ہے اور اب صورتحال کچھ یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو نئی ’سرد جنگ‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
’ہم سمجھے ہم بھی مارے جائیں گے، ہم نے کلمہ پڑھ لیا‘
بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات ایک معمول ہیں اور حادثے کا شکار ہونے والے کان کنوں میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کانوں میں میتھین گیس اور کاربن مونو آکسائیڈ گیسیں ہوتی ہیں لیکن بلوچستان کی کانوں میں وینٹیلیشن کا مناسب انتطام ہی نہیں۔
مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ’لو اینڈ ہیٹ‘ کا تعلق کتنا پرانا؟
سیاسی ماہرین کی رائے میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں قربتوں اور دوریوں کا تعلق چلتا رہتا ہے اور نوے کی دہائی میں دو مخالف انتہاؤں پر کھڑے میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں سویلین حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب بھی آئے۔
لفافہ ڈائن: ان صحافیوں کی کہانی جو ’لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں‘
پاکستان میں 19 مارچ سے ’لفافہ ڈائن‘ نامی ایک نئی ویب سیریز نشر کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان میں ایسے صحافی اور اینکر پرسنز کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مبینہ طور پر ’لفافہ‘ لے کر صحافت کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں۔
کورونا وائرس: کیا انڈیا پاکستان کو اپنے خرچے پر مفت ویکسین فراہم کرے گا؟
آنے والے چند ہفتوں میں انڈیا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 14 ملین خوراکیں فراہم کرے گا لیکن کیا انڈیا یہ خوراکیں اپنے بل بوتے پر خود سے اپنے ہمسایہ ملک اور دیرینہ حریف کی مدد کرتے ہوئے دے گا؟
کورونا وائرس: پاکستان میں آپ کووڈ 19 کی ویکسین کیسے لگوا سکتے ہیں؟
کورونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین کی پہلی کھیپ اگلے چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا اور حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں چین سے ملنے والی سائنو فارم ویکسین صحت عامہ سے منسلک افراد (جیسے ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتال کے عملے) کو مفت لگائی جائے گی۔
کورونا وائرس: کیا آپ کے ملک میں ویکسین پہنچ گئی ہے؟
ویکسین سے متعلق ذیادہ تر لوگ یہی سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ آخر ان کی باری کب آئے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے کوویکس اقدام کے تحت غریب ممالک میں ویکسین مفت تقسیم کی جائے گی۔
کورونا وائرس: آپ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟ جانیے کہ آپ کیا اقدامات کر کے اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
’میں نے جعلی ایلون مسک کے فراڈ میں چار لاکھ پاؤنڈ گنوا دیے‘
سیبسٹیئن ہمیشہ اسی لمحے کو یاد رکھے گا جب اس نے 407،000 پاؤنڈز کا نقصان اٹھایا، اور اس وقت وہ بیک وقت غصہ میں بھی تھا اور شرمندگی بھی محسوس کر رہا تھا۔
’میرے شوہر کے پاس فحش تصاویر تھیں‘، پتہ تب چلا جب پولیس گھر آ گئی
آج سے پانچ سال پہلے سارہ کی شادی کو پچیس برس گزر چکے تھے جب سارہ کے شوہر کو بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
مسلم لیگ ن اور پی پی پی ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں؟ سہیل وڑائچ کا کالم
پی ڈی ایم کی میٹنگ میں کھلم کھلا Clash ہوا اور بات کریش تک آ گئی۔ دوسری جانب ن لیگ اور مریم نواز Smash کیے جانے کی دھمکیوں کے باوجود اپنا جارحانہ انداز ِسیاست برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
چین، ترکی اور روس کا اسلحہ پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کو کیسے بہتر کر سکتا ہے؟
سٹاک ہوم میں قائم عالمی امن کے تحقیقی مرکز (سپری) کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 سے 2020 کے دوران پاکستان ایشیا اور اوشینیا کے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ بڑا اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی عالمی درجہ بندی میں اس کا 10واں نمبر ہے۔
دیکھیں, سیربین ٹی وی پروگرام آن ڈیمانڈ
سیربین پیر سے جمعہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بی بی سی کے فیس بک اور یو ٹیوب صفحات پر لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لنک پر آپ اس کا آن ڈیمانڈ ورژن دیکھ سکتے ہیں۔
ملٹی میڈیا
وائرل سہیلیاں: ’ڈانس بھی کریں گے، بالکل کریں گے‘
دردانہ علی ملک اور خالدہ امیر آپس میں سمدھن اور سہیلیاں ہیں۔ حال ہی میں کپڑوں کی ایک برانڈ کے لیے ان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ان دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ 60 سال سے زائد عمر میں بھرپور اور سرگرم زندگی گزار رہی ہیں اور اب فیشن انڈسٹری کو معمر خواتین کو خاص زاویے سے دیکھنا ترک کیا جائے۔
اگر دوسری شادی کا مذاق خواتین کریں تو۔۔۔
آپ نے بھی غالباً مردوں کو دوسری شادی سے متعلق مذاق کرتے سنا ہو گا۔ کئی مرد حضرات تو گھر کے کام کاج اور بیوی کے شوہر سے ڈرنے جیسے موضوعات پر بھی کھل کر لطیفے سناتے ہیں۔ فرض کریں کہ دوسری شادی کا مذاق کسی خاتون نے کیا ہو، تو ذرا سوچیے ردِعمل کیسا ہو گا؟
’میں اپنے خاندان کا آخری چرواہا ہوں‘
پانچ ہزار میٹر بلندی پر ہمالیہ کے پہاڑوں میں چرواہوں کے لیے زندگی بسر کرنا یقیناً مشکل ہے۔ فنٹسوگ سیرنگ کا کہنا ہے کہ ان کی ثقافت آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہے اور وہ اُن چند افراد میں شامل ہیں جو اس پیشے سے اب بھی جُڑے ہیں۔
’اپنی طاقت کو کمزوری بنتے دیکھنا بہت مشکل ہے‘
’میری زندگی میں بہت گہرا رول رہا ہے دو خواتین کا، ایک میری بیوی کا اور ایک میری بیٹی۔‘ یہ کہنا ہے وِرندر ملک کا جو ملٹیپل سکلوروسز کی وجہ سے 2010 سے بستر پر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی ماں اور دادی کے بعد ان کی بیوی اور بیٹی نے ہی ان کا خیال رکھا۔
’ان بالوں میں میری جان ہے‘
لکی مروت کے رشید خان کا ہیئر سٹائل اتنا خاص ہے کہ لوگ نہ صرف ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے ہیں۔
سنیں, بی بی سی اردو نیوز بلیٹن
دن بھر کی اہم خبروں پر مشتمل دس منٹ دورانیے کے بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹن
وائرل فوٹو شوٹ کی کہانی: جن کے بال سفید ہیں لیکن دل اب بھی جوان ہیں
وائرل ہونے والی تصاویر گل احمد برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرنے والی دو سہیلیوں دردانہ علی ملک اور خالدہ امیر کی ہیں، جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔ یعنی عمر کا وہی حصہ جہاں مارکیٹنگ کی دنیا آپ کو بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنے کے آلات یا جوڑوں کے درد کے جادوئی حل بتانے کے علاوہ مکمل طور پر فراموش کر چکی ہوتی ہے۔
’پی ڈی ایم میں پھوٹ‘ سے ’زرداری کی سیاسی بصیرت‘ تک
گذشتہ چھ ماہ سے اگر آپ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھے ہوئے ہیں تو ہر کچھ روز بعد آپ کی ٹی وی سکرینز پر حذب اختلاف اتحاد 'پی ڈی ایم ناکام' اور 'پی ڈی ایم کامیاب' جیسے دعوے سامنے آتے رہے ہوں گے۔ ایسا ہی کچھ گذشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس کے بعد سے سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مذہب کی ’تبدیلی‘ کا کیس، ہندو لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھیجنے کا حکم
لڑکی کے والد تخت مل نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ 9 مارچ کو ایک سفید رنگ کی کار ان کے گھر کے باہر آکر رکی جس میں سے مسلح افراد اترے جنھوں نے انھیں ڈرایا کہ کوئی مزاحمت نہ کرے وہ لڑکی کو لیکر جائیں گے اور اس کا ’نکاح کرائیں گے‘۔اس مقدمے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں درگاہ بھرچونڈی کے پیر ایک چارپائی پر بیٹھے ہیں جبکہ لڑکی زمین پر موجود ہے اور آس پاس لوگ کھڑے ہیں جو تمام مرد ہیں۔
جہاز پر روتے ہوئے بچے کو پرسکون کرنا کوئی ان سے سیکھے
توحید ہالیپوتہ کے مطابق وہ گذشتہ 30 سال سے پی آئی اے سے وابستہ ہیں، یہ ان کے فرائض میں شامل ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے مطابق چھوٹی عمر کے بچوں کے ساتھ فضائی سفر آسان نہیں اور کیبن میں دباؤ کی وجہ سے بچوں کے کان کے پردوں پر اثر پڑتا ہے۔
’وہ کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے، لیکن نفرت بھی اندھی ہوتی ہے‘
ایک ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی کی کہانی جن کی محبت کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ حکومتی قوانین بن گئے ہیں۔
خاکستر مکانوں، جل کر کوئلہ بنے مویشیوں کا ڈھیر: کشمیر میں تین دن چلنے والی ایک جھڑپ کی تفصیل
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک طویل تصادم کے بعد جنوبی کشمیر میں شوپیان ضلع میں ایک محلہ خاکستر مکانوں اور جل کر کوئلہ ہونے والے مویشیوں کا ڈھیر معلوم ہوتا ہے۔ تین روز جاری رہنے والی اس جھڑپ میں پولیس کو مطلوب ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔
پانی کا بھی کوئی مذہب ہوتا ہے کیا؟
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلی کے نواح میں ایک نوجوان کو ایک مندر کے احاطے میں ایک بچے کو بری طرح مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ بعد میں پولیس نے اس ویڈیوکی بنیاد پر بچے کو زدو کوب کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکے کا نام آصف ہے ۔اس کاقصور یہ تھا کہ اس نے مندر کی ٹنکی سے پانی پی لیا تھا۔
عرب خواتین اب جنسی ہراس کے واقعات پر خاموش نہیں
گذشتہ سال عرب دنیا میں خواتین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر کھلم کھلا جنسی زیادتیوں کی کہانیاں شیئر کیں اور اس گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عرب ممالک میں خواتین کے لیے جنسی ہراسانی کے تجربے کے بارے میں بات کرنا اب بے شرمی نہیں سمجھی جاتی۔
بنگلور ٹیسٹ 1987: ’جب مایوسی یادگار جیت میں بدل گئی‘
مارچ 1987 بنگلور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن اس کا نتیجہ یہ تھا کہ 16 رنز کی اس ڈرامائی جیت کے بل پر پاکستان نے انڈین سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ مقابلے اب کراچی میں جون میں منعقد ہوں گے: پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز اس سال جون میں کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کے پی ایس ایل کے چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہونے والے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔
والدین کے طعنوں سے پہلی بچی کی موت تک، آئن سٹائن نے کیا کیا دکھ دیکھے؟
آئن سٹائن پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب 'آئن سٹائن آن آئن سٹائن' کے مصنف نے بتایا کہ آئن سٹائن کی والدہ کو ان کی پہلی بیوی سے سخت اختلاف تھا اور انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا مستقبل تباہ کر دے گی۔ لیکن ان اعتراضات کے باوجود نوجوان آئن سٹائن نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میلووا سے شادی کر لی۔
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کا ’نیا وطن‘ بن گیا ہے؟
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں دس برس سے جاری شورش کے بعد ترکی میں 36 لاکھ بے گھر شامی باشندے رہ رہے ہیں۔ یہ دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ، برطانیہ کی توجہ بحرِ ہند اور بحر الکاہل کی طرف
برطانیہ اپنی خارجہ پالیسی پر ایک سال طویل جائزہ لینے کے بعد اپنی توجہ ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی طرف بڑھانے کا عزم کرنے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے جوہری ہتھاروں کی کمی کی پالیسی تبدیل کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اٹلانٹا: مساج پارلرز پر حملوں میں چھ ایشیائی نژاد خواتین ہلاک
پولیس کے مطابق اٹلانٹا کے نواحی علاقے ایکورتھ میں ایک مساج پارلر پر حملے میں چار افراد مارے گئے جبکہ باقت چار ہلاکتیں شہر میں واقع ایسے ہی دو مالش گھروں میں پیش آئیں۔
لندن کی گلیوں سے آسکرز تک پاکستانی نژاد اداکار کی کہانی
رز احمد ایک اداکار ہونے کے علاوہ ایک موسیقار بھی ہیں اور بطور ریپر ان کی سنہ 2020 میں ایک ایلبم مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ جنوری 2021 میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ انھیں امریکہ میں مقیم لکھاری فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کر لی ہے۔
’لوگ میری جسامت کا مذاق اڑاتے تھے اور مجھے لڑکا پکارتے تھے‘
چنکی پانڈے کی بیٹی عننیہ پانڈے کو پتلی جسامت پر ٹرولنگ کا سامنا، جھانوی کپور کا بچپن میں اقربا پروری کے طعنے ملنے کا انکشاف اور نورا فتحی کا مداحوں کا خوبصورت انداز میں شکریہ۔ یہ سب پڑھیے اس ہفتے کی بالی وڈ ڈائری میں۔
کیا بہترین بریانی پکانے کا کوئی فارمولا موجود ہے؟
’مجھے لگا کہ میں جو بھی بناؤں گی اس کا ذائقہ ’اصل بریانی‘ جیسا نہیں ہو گا اس لیے میں نے کبھی کوشش ہی نہیں کی تھی مگر بالآخر یہ ایک دن تبدیل ہوا۔‘
سائنسدانوں نے دنیا کے قدیم ترین ’کمپیوٹر‘ کی گتھی سلجھا لی
سائنسدانوں نے ایک دو ہزار سال پرانا آلہ دوبارہ تیار کیا ہے جسے اکثر دنیا کا قدیم ترین ’کمپیوٹر‘ کہا جاتا ہے۔ محققین کی کوشش ہے کہ وہ یہ جان سکیں کہ یہ کام کیسے کرتا تھا۔
کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سردی کیوں برداشت کر سکتے ہیں؟
سردی میں ورزش کرنے کو دل کی صحت کے لیے اچھا کہا جاتا ہے، اس سے ایک مضبوط مدافعتی نظام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور یہ سفید خلیوں کو بھورے خلیوں میں تبدیل کر دیتا ہے، جو وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
دنیا بھر میں جڑواں بچوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
دنیا میں اس وقت ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ سنہ 1980 کی دہائی سے تاخیر سے بچے پیدا کرنے کا رجحان اور آئی وی ایف جیسی طبی تکنیکوں سے جڑواں بچوں کی شرح میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔
خصوصی رپورٹس
پاکستان میں بھنگ سے بنی یہ جینز کیا کپڑے کی صنعت کا مستقبل ہے؟
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی جینز کی پینٹس تیار کی ہیں جن میں بھنگ استعمال کی گئی ہے۔ اس جینز کو بنانے میں جو دھاگہ استعمال کیا گیا اس میں بھنگ کے پودے سے لیا گیا ریشہ ایک خاص تناسب سے شامل کیا گیا ہے۔
کورونا ویکسینیشن: کہیں رش اور بدانتظامی تو کہیں عملہ بزرگوں کی راہ تکتا رہا
پاکستان کے مختلف شہروں میں 10 مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران مختلف شہروں میں یکسر مختلف مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
’کاندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی نظر میرے سینے پر نہ جائے‘
عملی طور پر کسی بھی شخص کے لیے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ ایک انسان کو اپنے جسم کے اندر پالے، پیدا کرے اور فوری طور پر ایسا دکھنے لگے جیسے اس کے جسم کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہ ہو؟ ہم نے چند خواتین سے ماں بننے کے بعد ان کے وزن پر ہونے والی تنقید اور اس کے ان کی ذہنی صحت پر اثرات کے بارے میں بات کی۔
جب ایک اور پاکستانی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا
1993 اور 2021 میں ممکنہ طور پر ہونے والے اعتماد کے ووٹ میں کیا فرق ہے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی آئین کی دفعہ 91 شق 7 کے تحت ہو رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ صدر مملکت کو اب یہ اعتماد نہیں رہا کہ وزیر اعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ واقعہ پہلی بار ہو رہا ہے اور وہ بھی ایسی کیفیت میں کہ جب ملک کے صدر اور وزیر اعظم دونوں کا تعلق ایک ہی جماعت سے ہے۔
دستاویزی فلم بنانے کے گُر
آپ کوئی بھی فلم بندی کر رہے ہوں، اس میں غیر متوقع مسائل کا پیش آنا لازمی بات ہے۔ فلمیں بنانا مزے کا کام ہے لیکن اس میں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
ادارتی میٹنگز
پروڈکشن کے عمل کا پہلا قدم خبر کا اچھا آئیڈیا ہے۔ ادارتی میٹنگز میں پروڈیوسر اور تحقیق کار یہ بتا سکتے ہیں کہ اس آئیڈیا کو قابلِ عمل کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا اور بی بی سی کے قواعد
غیر جانبداری بی بی سی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور یہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے بھی اس کا خیال رکھیں۔